دینہ میں چوری اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث تاجو گینگ کے 2 کارندے گرفتار

دینہ میں چوری اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث تاجو گینگ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث تاجو گینگ کے دو ملزمان ممتاز اور عرفان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چوری شدہ دو عدد موٹرسائیکلز اور گھریلو سامان مالیتی ایک لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے اثاثہ جات کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے، موٹر سائیکل چوری اور چوری کے انسداد کے لئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



