پی ٹی آئی کو مولانا، پیر پگارا، حافظ نعیم کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو مولانا فضل الرحمٰن، پیرپگارا اور حافظ نعیم الرحمٰن کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار ہوئے 1 سال ہو گیا، ان کی سیاست کو کیا فرق پڑنا ہے، انہیں تباہ کرنے کے چکر میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست تباہ ہو چکی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معمول پر لے کر آئیں تب ہی ان دونوں سیاسی جماعتوں کو بھی فائدہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کہتے تھے کہ تحریک انصاف کو پاشا، پھر ظہیر الاسلام چلا رہے ہیں اور اب فیض کا کہہ رہے ہیں، تحریک انصاف تو چلی جا رہی ہے، بالکل دوڑی جا رہی ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ الگ الگ تحریک چلانے سے اپوزیشن کو نقصان ہو رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



