سرسید ایکسپریس کی بحالی کا فیصلہ، پہلی ٹرین کب چلے گی اور جہلم کتنے بجے پہنچے گی؟

ریلوے انتظامیہ نے پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کے تحت راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس کو یکم ستمبر 2024 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

تفصیلات کے مطابق سرسید ایکسپریس 35 اپ کراچی کینٹ سے رات 9 بجے روانہ ہو کر حیدرآباد،خانپور، خانیوال، فیصل آباد، سانگلہ ہل، وزیر آباد،گجرات اور جہلم سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 8 بج کر 55 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

اسی طرح سر سید ایکسپریس 36 ڈاؤن راولپنڈی سے دوپہر1 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 1 بج کر 50 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی-

ریلوے اعلامیہ کے مطابق یہ ٹرین ایک اے سی سلیپر، ایک اے سی بزنس، ایک اے سی اسٹینڈرڈ، 4 اکانومی کلاس کوچز، ایک ڈائننگ کار، ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی-

’ڈرگ روڈ، حیدرآباد، روہڑی،بہاولپور، خانیوال،فیصل آباد،سانگلہ ہل، حافظ آباد،وزیر آباد، گجرات، جہلم ریلوے اسٹیشنز سرسید ایکسپریس کے اسٹاپ ہوں گے جبکہ یہ ٹرین راولپنڈی سے کراچی جاتے ہوئے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر بھی اسٹاپ کرے گی۔‘

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button