جہلم میں جشن آزادی کے حوالے سے مختلف تقاریب، ڈپٹی کمشنر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

جہلم: جشن آزادی کے حوالے سے مختلف تقاریب، ڈی سی جہلم کی بطور مہمان خصوصی شرکت، کیک کاٹے،مٹھائیاں اور پودے تقسیم کئے۔
جشن آزادی کے حوالے سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار ویمن میں تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کیک کاٹا، طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
بعد ازاں سول ہسپتال میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب میں کیک کٹنگ کے بعد ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے مریضوں اور اہلخانہ میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے جشن آزادی کی مبارک دی اور ان کی عیادت بھی کی۔
دارالامان میں جشن آزادی کی تقریب کی مہمان خصوصی ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے دارالامان میں مقیم خواتین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے، جشن آزادی کا کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی۔
اولڈ پیپلز ہوم میں بے سہارا لوگوں کے ساتھ ڈی سی جہلم نے ملاقات کی اور جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ جس کے بعد ڈی سی جہلم نے محکمہ جنگلات کے ضلعی دفتر میں جشن آزادی اور موسم برسات کی شجر کاری مہم کے حوالے حوالے سے تقریب میں شرکت کی اور شہریوں میں پودے تقسیم کئے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



