راولپنڈی سے لاہور تک آزادی فلوٹ کا سفر، جہلم پہنچ گیا، پیر کو لاہور پہنچے گا

جہلم: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی سے لاہور تک آزادی فلوٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق آزادی فلوٹ گزشتہ روز بھرپور جوش جذبے سے راولپنڈی سے لاہور کیلئے روانہ ہوا، آزادی فلوٹ جی ٹی روڈ پر محو سفر ہے اور جہلم پہنچ چکا ہے، جہلم پہنچنے پر آزادی فلوٹ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

آزادی فلوٹ کا جہلم پہنچنے پر ڈھول بجا کر اور گلوکاروں نے قومی ترانے گا کر استقبال کیا۔ آزادی فلوٹ آج جہلم سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا جبکہ گوجرانوالہ، کامونکی اور مریدکے سے ہوتا ہوا کل لاہور مینار پاکستان پہنچے گا۔

طے شدہ شیڈول کے تحت آزادی فلوٹ مختلف مقامات پر رکتا ہوا جائے گا اور جگہ جگہ اس کا استقبال ہوگا، آزادی فلوٹ کے 13 اگست کی شام مینار پاکستان پہنچنے پر فقید المثال استقبال ہوگا۔

جشن آزادی کی مناسبت سے مینار پاکستان میں خصوصی آزادی مشاعرہ بھی ہوگا جس میں ملی ترانے بھی پیش کئے جائیں گے، 13 اگست کی رات مینار پاکستان پر جشن آزادی میوزیکل نائٹ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button