اقلیتی برادری نے ملکی سلامتی و استحکام کی خاطر بھر پور کام کرکے قومی ذمہ داری نبھائی ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام افراد نے ملکی سلامتی و استحکام کی خاطر بھر پور کام کرکے قومی زمہ داری نبھائی ہے۔

یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے قومی یوم اقلیت کے حوالے سے صنعت زار میں منعقدہ خصوصی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں اقلیتی برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں اقلیتی برادری کے افراد کی خدمات کو سراہا گیا، سماجی تنظیم نور ویلفیئر کی جانب سے تقریب کے شرکا کیلئے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے شرکاء میں پودے تقسیم کرتے ہوئے موسم برسات کی شجر کاری میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button