سوہاوہ میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

سوہاوہ: ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ چھینی گئی رقم، موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عدنان سکنہ چارسدہ اور عامر سکنہ پشاور کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 3 مختلف وارداتوں میں چھینے گئے دو عدد قیمتی موبائل فونز، مسروقہ رقم کل مالیتی 4 لاکھ 80 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت گینگ کے بقیہ ارکان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گااور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو بھرپور شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button