وفاقی محتسب کے ایڈوائزر آج جہلم میں کھلی کچہری لگائیں گے

جہلم: وفاقی محتسب کے ایڈوائزر آج ضلع کچہر ی میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔وفاقی اداروں کے خلا ف سائلین کی شکا یات کا مو قع پر ہی ازالہ کر یں گے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر ہارون سکندر پا شا اور کنسلٹنٹ خالد سیال آج دن گیا رہ بجے ڈپٹی کمشنر دفتر میں کھلی کچہر ی لگا ئیں گے جس میں وفاقی اداروں کے افسران بھی مو جود ہوں گے۔

ایڈوائزر وفاقی محتسب وفاقی اداروں کے خلا ف شکایات سن کر ان کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو مو قع پر ہدایات جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ کھلی کچہر ی عوام کو وفاقی محتسب کی طرف سے ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فرا ہمی کے پروگرام کا حصہ ہے۔

وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم اسپورٹس پروگرام، پی ٹی سی ایل، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن ، ریلوے اور پوسٹ آفس سمیت وفاقی اداروں کے متعلقہ حکام کو کھلی کچہری میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدا یت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button