جہلم میں مہنگائی آسمان کو چھونے لگی، مہنگائی میں اضافہ لوگوں کی برداشت جواب دینے لگی

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں مہنگائی آسمان کو چھونے لگی، مہنگائی میں اضافہ لوگوں کی برداشت جواب دینے لگی، محدود کمائی والے طبقہ کیلئے زندگی گزارنا مشکل ترین ہوگیا۔ شہری تنظیموں کے عمائدین نے گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھرمیں خود ساختہ مہنگائی نے پنجے گاڑ رکھے ہیں ہر دکاندارنے اشیاء خوردونوش کے اپنے اپنے نرخ مقرر کرکے فروخت شروع کررکھی ہے ،اکثریت کے ساتھ ساتھ ہر دکاندار سرکاری نرخ ناموں سے ہٹ کر گراں فروشی میں ملوث ہے۔
اگر کوئی خریدار ریٹ لسٹ کی بابت دریافت کرے تو اسے اگر مگر ، اچھی ، نکمی ، ایک نمبر اور دو نمبر اشیاء کے نرخوں میں الجھا دیا جاتا ہے جس کے باعث خریداروں اور دکانداروں کے درمیان توں تکرار کے واقعات جنم لے رہے ہیں ،نا جائز منافع خور دنیا اور آخرت کے انجام سے ڈر کر حلال کی کمائی کرنے کی بجائے لالچ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی میں ایسے افسران کو شامل کیا جائے جو بے رحمانہ انداز میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کریں اور بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ سخت قانونی کارروائیاں کی جائیں تاکہ شہر سمیت ضلع بھر میں نافذ جنگل کے قانون کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



