انسداد منشیات پر پولیس پراسکیوشن کوآپریشن کے تحت تمام سرکل ہائے میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر اور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ کی زیر نگرانی انسداد منشیات پر پولیس پراسکیوشن کوآپریشن کے تحت تمام سرکل ہائے میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا۔

تربیتی ورکشاپس میں ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا ، ایس ایچ اوز اوز تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

ایس پی انویسٹی گیشن جہلم کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز نے ورکشاپ کے شرکاء کو منشیات کے مقدمات میں ٹھوس اور مضبوط شہادتیں اکھٹی کرنے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ٹریننگ لیکچرز اور ماک ٹرائل کروایا۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ نے کہا کہ تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھا کر کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، تربیتی ورکشاپ کا مقصد تفتیشی افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور موثر تفتیش پر تربیت فراہم کرنا ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے سے ملزمان کی سزایابی اور انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button