یوم شہدائے پولیس؛ جہلم پولیس کے افسران کی شہداء کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی

جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر جہلم پولیس کے افسران نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔

جہلم پولیس کے آفیسرز نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی گئی۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد پاکستان بھر کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ شہدا ہماری قوم کا قابل فخر اثاثہ ہیں جنکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button