ڈپٹی کمشنر کا جہلم شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، بارش کے بعد نکاسی آب اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا


جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے جہلم شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے بارش کے بعد نکاسی آب اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے میونسپل کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ مون سون کی بارشوں کے دوران شہریوں کے روز مرہ کے معمولات میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔
ڈی سی جہلم نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری نکاسی آب کے کام کا مشاہدہ کیا جبکہ بلدیہ کی جانب سے قائم کئے گئے مون سون شکایات سیل کا دورہ کرتے ہوئے وہاں سٹاف کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں سستی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کریں گے بارشی پانی کی فوری نکاسی ہر صورت ہونی چاہیے ۔



