پاکستان میں اصل تبدیلی نظام مصطفی کے نفاذ سے آئے گی، سید دلیر حسین شاہ بخاری


جہلم: سید دلیر حسین شاہ بخاری نے کہا کہ تحریک تحفظ ختم نبوت و مخدومہ کائنات پاکستان ایک سیاسی جماعت کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گی جس کا منشور تحفظ ختم نبوت و ناموس مخدومہ کائنات اور نظام مصطفی کا نفاذ، ملک پاکستان میں فرقہ واریت کا خاتمہ ہے۔
چیئر مین تحریک مخدوم پیر سید دلیر حسین شاہ بخاری نے میڈیا کو دیئے گئے بیان میں اپنی سیاسی جماعت کے قیام پر گفتگو میں کہا کہ اصل تبدیلی نظام مصطفی کے نفاذ سے آئے گی، اس تحریک میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شمولیت اخیتار کر سکتے ہیں، تمام فرقہ مسالک اور اقلیتی لوگوں کو بھی اس میں دعوت عام ہو گی۔
سید دلیر حسین شاہ بخاری نے مزید کہا کہ ہماری جماعت میں سب سے زیادہ نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی، موجودہ عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا فیصلے میں قادیانیت نوازی کی انتہاء، مجرم کو بری ہی نہیں کیا بلکہ مرزائیوں کو خلاف آئین و شریعت وہ کچھ دیا جس کی درخواست بھی نہ کی تھی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے جن غیور ممبران نے خاتم النبیین ﷺ کی ذات پر ایمان کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ایوان میں کلمہ حق بلند کیا ، انہیں سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔



