ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان


جہلم: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فرحان بیگ کے ویژن کے مطابق اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان نے جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں ڈی ایس پی ٹریفک نے عوام الناس کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی جس میں خصوصی طور پر ون ویلنگ کے متعلق والدین اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک جہلم نے کہا کے کم عمر بچوں کا جب تک ان کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں بن جاتا تب تک ان کو موٹر سائیکل چلانے کے لیے نہ دیں۔ آپ ٹریفک آفس میں آئیں، اپنے لرننگ بنوائیں اور اپنا ڈرائیونگ لائسنس ٹریفک آفس جہلم سے حاصل کریں۔
اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کے بارے آ گاہی دی کہ ڈی ایس پی ٹریفک جہلم نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کریں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور ٹریفک کے حوالے سے کسی قسم کی بھی کوئی شکایات ہو تو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک آفس میں موجود ہوتا ہوں، آپ کا کوئی مسئلہ ہے آپ آفس آئے اور مجھے بتائیں۔



