ضلع جہلم میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بلال اظہر کیانی

جہلم: ضلع جہلم میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں پر غور کرنے کے لیے خصوصی اجلاس ڈی سی جہلم اور ایم این اے بلال کیانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلع جہلم میں ترقیاتی سکیموں میں سے جاری اور نئی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محکمہ ہائی وے، صحت، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، سمال انڈسٹری کے جاری منصوبوں پر غور کیا گیا مختلف محکموں نے آئندہ سال کے لیے نئی ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

اس پر ایم این اے بلال کیانی نے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ نئی سکیموں کی منظور ی کے لیے بھی پنجاب حکومت سے زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button