شاؤمی اسمارٹ فونز کے وہ ماڈلز جو بیکار ہونے والے ہیں

مشہور چینی کمپنی شاؤمی (Xiaomi) نے اپنے بہت سے پرانے فونز بشمول کچھ بڑے سیلرز کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی فراہمی روک دی ہے۔

کمپنی نے شاؤ می کے اسمارٹ فونز کی اینڈ آف لائف (EOL) کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کن ڈیوائسز کو سافٹ وئیر سپورٹ نہیں ملے گی۔

شاؤ می موبائل فون نے اپنے جن ماڈلز کو سپورٹ فرام کرنی بند کردیں وہ درج ذیل ہیں۔

Xiaomi Mi 10s

Xiaomi Mi 10 Pro

Xiaomi Mi 10

Xiaomi Mi 10 Ultra

Xiaomi Mi 10 Ultra

شاؤ می اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کو بگس (Bugs) ٹھیک کرنے یا ممکنہ حفاظتی خامیوں سے بچانے کے لیے اپ ڈیٹس نہیں ملیں گیں۔

اگر آپ کے پاس شاؤمی کا پرانا فون ہے تو آپ اب بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں، لیکن ممکن ہے کہ یہ اتنا محفوظ نہ ہو کیونکہ اسے تازہ ترین سکیورٹی اپ ڈیٹس نہیں ملیں گے۔ اس کے لیے آپ کو نیا اسمارٹ فون خرینا ہوگا۔

دوسری جانب Redmi کی انتہائی مقبول نوٹ سیریز کے ان مذکورہ فونز کو اب کوئی سافٹ ویئر کی سپورٹ حاصل نہیں ہوگی۔ اسمارٹ فونز درج ذیل ہیں۔

Redmi Note 10 Pro

Redmi Note 10

Redmi Note 10 5G

Redmi Note 10T

Redmi Note 8 (2021)

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button