جہلم دینہ میں لڑکی نے ساتھی کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر دوکاندار کو لوٹ لیا

دینہ میں لڑکی نے ساتھی کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر دوکاندار کو لوٹ لیا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں لڑکی نے ساتھی کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر کالووال روڈ پر دوکاندار محمد بلال کو یرغمال بنا کر 21 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
دینہ کے علاقہ چک اکا کے گاؤں ہرل کے رہائشی دوکاندار محمد بلال نے پولیس کو بتایا کہ دو لڑکے اور لڑکی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر آئے، لڑکا اور لڑکی دوکان کے اندر سگریٹ لینے کے بہانے داخل ہوئے اور مجھے یرغمال بنا کر دوکان کی ساری سیل لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



