جادہ میں بااثر افراد نے ریڑھی بانوں سے بھتہ وصولی شروع کردی

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم کے علاقہ جادہ میں قائم رکشہ پارکنگ ا سٹینڈ ریڑی بانوں کے نرغے میں، بااثر افراد نے ریڑھی بانوں سے بھتہ وصولی شروع کردی، میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں میونسپل کمیٹی کے علاقہ جادہ کے مقام پر چنگ چی رکشہ پارکنگ سٹینڈ پر ریڑی بانوں نے قبضہ کرکے ریڑھیاں کھڑی کر کے رکشہ سٹینڈ کو ریڑھی بازار میں تبدیل کر دیا ہے جس کی وجہ سے چنگ رکشہ ڈرائیورز نے جادہ جی ٹی روڈ اور اولڈ جی ٹی روڈ پر چنگ چی رکشے کھڑے کرکے شہرمیں آنے اور جانے والوں کیلئے مشکلات پیدا کررکھی ہیں۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ ایم سی کے شعبہ انکروچمنٹ کے عملہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے رکشہ پارکنگ سٹینڈ پر ریڑھی بانوں نے قبضہ کررکھاہے۔ جن سے مافیا کے کارندے باقاعدہ ریڑھی بانوں سے بھتہ وصولی کرتے ہیں۔

شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سی او میونسپل کمیٹی سے جادہ چنگ چی رکشہ اسٹینڈ کو ریڑھی بانوں سے واگزار کروانے کامطالبہ کیا ہے تاکہ جادہ چوک اور جی ٹی روڈ پر کھڑے چنگ چی رکشے پارکنگ سٹینڈ میں منتقل ہوسکیںاور شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات میں خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button