ضلع جہلم سے تاوان کی غرض سے اغواء ہونے والا مغوی باڑہ سے بازیاب

خیبر کے تھانہ باڑہ پولیس نے ضلع جہلم سے تاوان کی غرض سے اغواء ہونے والا مغوی بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

خیبر پولیس کے مطابق ضلع جہلم کے رہائشی محمد لہراسب ولد محمد ریاست نے اپنے بھائی بابر کیانی کے اغواء کی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی کو گزشتہ ماہ 21 جون کو دکان سے نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا،اس دوران اغوا کار یونس ولد گل منان نے بذریعہ فون 12 لاکھ تاوان کی ڈیمانڈ کی اور نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کےلئے تیار رہنے کو کہا ۔

مغوی کے بھائی محمد لہراسب کی مدعیت میں تھانہ باڑہ میں ملزمان یونس ولد گل منان قمبرخیل،منصور علی رائیس ولد عارف اللہ سکنہ سرائے عالمگیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کرانے کےلئے سرکل افسر سوالزارخان کی سربراہی میں سپشل ٹیم تشکیل دی۔

پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر تحقیقات کرکے ملزمان کے اصل ٹھکانے کا سراغ لگایا جس پر ایس ایچ او باڑہ ہردم گل اور سب انسپکٹر محبت شاہ اور دیگر پولیس نفری نے توتکی ڈھنڈ میں حجرہ پر چھاپہ زنی کرکے مغوی بابر کیانی کو اغوا کاروں کے چنگل سے بحفاظت آزاد کرایا۔ملزمان پولیس آمد سے پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button