جہلم میں نیم مردہ مادہ جانوروں کے گوشت کی فروخت عروج پر، فوڈ اتھارٹی خاموش

جہلم شہر سمیت تحصیل بھر میں نیم مردہ مادہ جانوروں کے گوشت کی فروخت عروج پر، قصابوں نے متعلقہ زمہ داران کی سرپرستی میں گلی محلوں میں جانور ذبح کرنے شروع کردیے، بااثر قصابوں نے گندے نالوں پر گوشت لٹکا کر فروخت شروع کررکھی ہے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرسمیت تحصیل بھر میں محکمہ لائیو سٹاک کے ذمہ داران کی چشم پوشی کی وجہ سے قصابوں کی طرف سے جانوروں کو سرکاری سلاٹر ہاؤس میں ذبح کرنے کی بجائے گھروں اور اپنے ذاتی مختص مقامات پر ذبح کرنے کا سلسلہ زور پکڑ نے لگا، جہاں پر مبینہ طور پربااثر قصاب محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر ز کی مہریں لگا کر گوشت فروخت کردیتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے اندرون شہر کے گنجان آباد علاقے سے مردہ جانور کا گوشت بھی برآمد کیا گیا۔لیکن مردہ گوشت فروخت کرنے والے قصاب کے خلاف اور اس کی سرپرستی کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بجائے متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران نے خاموشی اختیار کرلی جو کہ متعلقہ ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈا تھارٹی، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی اور ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب سے نوٹس لینے اور تحصیل جہلم کے قصابوں کو سلاٹر ہاؤس کے اندر صحت مند جانور ذبح کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button