پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل آج سے شروع ہوگا

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جہلم سمیت پنجاب میں آج سے 25 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق پنجاب میں مون سون کا چوتھا اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے، جو 25 جولائی تک جاری رہے سکتا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 24 جولائی کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ترجمان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ جہلم،اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ ذمہ داران کو الرٹ جاری کر دیا ہے کہ پیشگی انتظامات مکمل کریں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7جاری ہے،1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ جاری کررکھا ہے ،نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائیگا۔
شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں،عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



