جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

جہلم: جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔

فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بلڈ پریشر اور بچوں میں ڈائریا کے مرض میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں یکمشت 500 روپے سے 1400 روپے تک بڑھا دیں۔

بلڈ پریشر کی دوا ٹیلوکس کی قیمت 1596 روپے سے بڑھا کر 2990 روپے کردی گئی،اسی طرح ڈائریاکی دوا انٹیرو جرمینیا کی قیمت 1209روپے سے بڑھاکر 1703روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

قبل ازیں حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دواؤں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button