جہلم میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز جہلم اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم شفیق کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button