سوہاوہ میں 14 سالہ لڑکا سیلفی لیتے ہوئے ڈومیلی کے منی ڈیم میں گر کر جاں بحق

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں 14سالہ لڑکا منی ڈیم پر سیلفی بناتے ہوئے ڈیم میں گر کر جاں بحق ہو گیا ، جاں بحق ہونے والا نوجوان فیملی کے ساتھ آیا ہوا تھا، ریسکیو 1122 نے آپریشن کے بعد نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو نکالا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے نواحی علاقہ ڈومیلی نتھوٹ کے قریب 14سالہ لڑکا محمد علی رضا ولد محمد رزاق حسین منی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
14 سالہ لڑکا منی ڈیم پر سیلفی لے رہا تھا کہ اچانک پاؤں سلپ ہونے پر منی ڈیم میں جا گرا، جاں بحق ہونے والا لڑکا چکوال سے آیا ہوا تھا جو کہ فیملی کے ہمراہ منی ڈیم پر گیا اور حادثے کا شکار ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو 1122نے آپریشن کے بعد نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو باہر نکالا ، ڈیم پر آنے والی فیملی کی خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئیں والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔



