جہلم جیل میں عمرقید کاٹنے والے دو بھائیوں پر تشدد کیخلاف رٹ پر نوٹس جاری

جہلم: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس اسجد جاوید گورال نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں عمرقید کاٹنے والے دو سگے بھائیوں پر تشدد کے خلاف رٹ پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
شہناز اختر نے محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ میرے دو بیٹے ظہیر الدین اور داود کو جہلم جیل انتظامیہ نہ صرف تشدد کا نشانہ بناتی ہے بلکہ ان کو سات ماہ سے قصوری چکی میں بند کررکھا ہے۔ آواز اٹھانےپر ایک بیٹے ظہیر الدین کو گجرات اور دوسرے بیٹے داود کو بہاؤ الدین جیل میں بھجوادیا گیا۔
میرے بیٹوں کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے جسٹس اطہر من اللہ کے دورہ کے دوران جیل حکام کے خلاف گواہی دی تھی۔



