ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا جہلم اور جلالپور شریف کے امام بارگاہوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں امام بارگاہ بھاٹہ کھو اور تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ ڈھوک سنادہ،امام بارگاہ قصرِ العباس سگھر پور اور امام بارگاہ حسینیہ عبداللہ پور کا دورہ کیا۔

انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سےجاری مجالس کا بھی دورہ کیا جبکہ پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے 10محرم الحرام کو سگھر پور میں منعقد ہونے والے جلوس کے روٹ کا دورہ کر کے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایس ایچ او جلالپور شریف نے ڈی پی او جہلم کو سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا، ڈی پی او جہلم نے مجالس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی جبکہ انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button