حکومت نے قانونی دستاویزات کی تصدیق کے لیے نرخوں میں اضافہ کر دیا

جہلم: وفاقی حکومت نے قانونی دستاویزات کی تصدیق کے لیے نرخوں میں اضافہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پیر سے وزات خارجہ میں قانونی کاغذات کی تصدیق دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔ تعلیمی اسناد، قانونی دستاویزات اور کمرشل دستاویزات کی تصدیق شروع ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری کاغذات کی تصدیق کے لیے وزارت خارجہ کے واک ان طریقہ کار سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ شہری وزارت خارجہ کے لائژن دفاتربشمول لاہور اور کراچی میں بھی کاغذات کی تصدیق کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے لیے پیشگی اپوائنٹمنٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کے لیے نیا نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے۔

نئے نرخ نامے کے مطابق ذاتی اور تعلیمی اسنادکی فی دستاویز تصدیقی فیس 3 ہزار روپے ہو گی۔ قانونی دستاویزات 4 ہزار 5 سو روپے اورکمرشل دستاویزات12 ہزار روپے میں تصدیق کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں نرخ نامہ بالترتیب 500، 700 اور 3000 تھا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے کسی دستاویز کی تصدیق 6 ماہ کے لیے ہوتی ہے۔ 6 ماہ کے اندر دستاویز استعمال میں نہ لانے پر دوبارہ تصدیق کروانا پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button