پنجاب حکومت کا کرپٹ و سفارشی افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

جہلم: پنجاب حکومت نے کرپٹ اور سفارش پر بھرتی ہونے والے سول افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ دور حکومت میں تعینات ہونے والے افسران اور دیگر سیاسی تعیناتیوں سے متعلق تحقیقات شروع کروادیں، مبینہ کرپٹ اور سفارش پر تعینات ہونے والے افسران کو اہم عہدوں پر تعینات نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیدیا ، ایسے افسران جو مبینہ رشوت دے کر اور سیاسی پشت پناہی رکھنے کے باعث تعینات ہوئے ان کو اہم ذمہ داریاں نہیں دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق جہلم سمیت پنجاب میں افسران کی تعیناتیاں 4 رکنی حکومتی بورڈ کرے گا، بورڈ کی سربراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گی، بورڈ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی شامل ہوں گے۔

رائٹ مین فار رائٹ جاب فارمولے کے تحت میرٹ اور قابلیت ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انٹرویو کے بعد تعیناتیوں کا فیصلہ ہوگا، پولیس اور سول انتظامی افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال سے متعلق بھی باقاعدہ طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button