سوہاوہ میں نویں جماعت کے طالب علم سے مسجد کے واش روم میں مبینہ بدفعلی، ملزم فرار

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں جنسی درندے نے نویں جماعت کے طالب علم کو مسجد کے واش روم میں مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کی حدود میں 19 سالہ ملزم نعمان گجر نے نواحی علاقہ بھوگی چک میں 14 سالہ نویں جماعت کے طالب علم کو مسجد میں چپل چھپانے کے بہانے ورغلا کر مسجد کے واش میں لے گیا اور بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ملزم نعمان موقع سے فرار ہو گیا، تھانہ ڈومیلی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم نعمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button