جہلم پولیس نے منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کر لیا

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم توفیق کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



