جہلم پولیس نے شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی، شراب سپلائر گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر کے شراب کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مسعود اختر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے250عدد بوتلیں دیسی شراب برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button