جہلم میں 52 سالہ شخص دریائے جہلم پار کرتے ہوئے ڈوب گیا

جہلم میں 52 سالہ شخص دریائے جہلم پار کرتے ہوئے ڈوب گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں کے علاقہ کھرالہ میں کریش پلانٹ کے قریب شمالی محلہ جہلم کا رہائشی 52 سالہ اقبال دریائے جہلم پار کرتے ہوئے دریا کی بے رحم موجوں کی نظر ہو گیا۔
دریا میں ڈوبنے والے شخص کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا، ریسکیو 1122 نے بروقت طبی امداد دی لیکن 52 سالہ شخص جانبر نہ ہو سکا۔
ریسکیو 1122 نے کیلئے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔



