جہلم میں شوہر کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی

جہلم میں شوہر کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی، خاتون کے جسم کا 45 فیصد سے زائد حصہ جھلس چکا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 8 روز قبل جہلم کے علاقہ عید گاہ سعیلہ میں گھریلو رنجش پر گل بادشاہ نے پٹرول چھڑک کر اپنی بیوی کو آگ لگادی۔ خاتون بری طرح جھلس گئی جس کو برن یونٹ کھاریاں منتقل کیا گیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئی۔
جہلم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گل بادشاہ کو پشاور سے گرفتار کر لیا تھا۔
خاتون 8 بچوں کی ماں تھی، ملزم نے کھانا بناتے وقت انتہائی اقدام اٹھایا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔



