پنجاب میں عوامی خدمات اور سہولیات کی درجہ بندی میں ضلع جہلم کی چوتھی پوزیشن برقرار

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ کی مؤثر حکمت عملی اور عوامی خدمات کی فراہمی میں مسلسل بہتری کے نتیجے میں ضلع جہلم نے پنجاب بھر میں ایک بار پھر نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ انڈیکیٹرز کارکردگی رپورٹ کے مطابق ضلع جہلم نے ماہ مئی میں 92 اعشاریہ 79 اسکور پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پنجاب بھر میں چوتھی پوزیشن برقرار رکھی۔

واضح رہے کہ ضلع جہلم نے ماہ اپریل میں بھی صوبے بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی جو کہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی میں تسلسل اور بہتری کی غمازی کرتی ہے۔

38 اضلاع پر مشتمل صوبہ پنجاب میں چوتھے نمبر پر آنا ضلعی مشینری کی انتھک محنت، بہتر نظم و نسق، عوامی سہولیات کی فراہمی اور بہترین گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہری حلقوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ، بالخصوص ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے کہ انہوں نے عوامی مسائل کے حل اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button