جہلم میں چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

جہلم شہر میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں ایک ماہ قبل چینی 154 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی، وہیں اب اس کی قیمت 170 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ عوامی حلقوں میں اس اچانک اور بتدریج اضافے پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ یا ہر دوسرے روز چینی کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر اشیائے خوردونوش جیسے مصالحہ جات، چکن، اور بڑے و چھوٹے گوشت کے نرخ بھی دکانداروں کی من مرضی سے وصول کیے جا رہے ہیں۔

عوامی نمائندوں اور شہریوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں پر چھاپے مارے جائیں، اور اس ناجائز منافع خوری کا قلع قمع کیا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button