جہلم کے نواحی علاقہ میں 34 سالہ شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

دینہ/ جہلم: دینہ کے نواحی علاقہ ملوٹ میں 34 سالہ شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کی یونین کونسل بدلوٹ کے علاقہ ملوٹ میں ڈھوک مسیال کا رہائشی 34 سالہ چوہدری خرم شہزاد ڈیرے پر پانی کی موٹر چلانے لگا تو اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والا خرم شہزاد شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا، نماز جنازہ آبائی قبرستان ڈھوک ڈھیری ملوٹ میں ادا کر دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



