آٹے کی قیمتوں کو حکومتی احکامات کے مطابق رکھا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: آٹے کی قیمتوں کو حکومتی احکامات کے مطابق رکھا جائے اور سپلائی میں کسی قسم کی کمی نہیں آنی چاہیے، فلور ملز ایسوسی ایشن کے تمام مسائل حل کریں گے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں کہی۔ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ڈی سی جہلم کو ملوں کو دئیے جانے والے گندم کے کوٹے اور مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا حکومت پنجاب کے پاس گندم کے بیش بہا ذخائر موجود ہیں اور قانون کے مطابق تمام ملوں کو ان کا کوٹہ فراہم کیا جائے گا اس لئے مارکیٹ میں آٹے کی مصنوعی قلت ہر گز پیدا نہیں ہونے دیں گے۔



