شہید کانسٹیبل محمد فیاض کی دسویں برسی، پولیس کے چاق و چوبند دستے کی شہید کو سلامی اور فاتحہ خوانی

جہلم: شہید کانسٹیبل محمد فیاض کی دسویں برسی، شہید کی لحد پر پولیس افسران کی حاضری، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل، ایس ایچ او پنڈدادنخان اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی لحد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

شہید کانسٹیبل محمد فیاض دوران ڈیوٹی تھانہ للِہ میں موجود تھے، اپنے ساتھیوں کو جو کہ پاکستان عوامی تحریک کے ہاتھوں یرغمال تھے ان کی رہائی کے لیےکوشش کرتے ہوئے پی اے ٹی کے مسلح کارکنوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش فرمایا۔

اس حوالےسے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہداء پولیس ہمارا وہ اثاثہ ہیں کہ جنہوں نے اپنا خون دیکر ملک و ملت کے باغیچے کی آبیاری کی۔ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں جہلم پولیس اور جہلم کے عوام پر قرض ہیں، شہداء پولیس نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ملک و ملت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ شہداء پولیس کی فیملیز ہماری ذمہ داری ہیں ، جنہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شہداء محکمہ پولیس کا حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button