جہلم پولیس نے شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی

جہلم: ایس ایچ او صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، شراب سپلائر ملزم کو گرفتارکر کے شراب برآمد کر لی گئی۔
تفصیل کے مطابق صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



