نوجوانوں کو ملکی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، صدر لاہور ہائیکورٹ بار

پنڈدادنخان/ کھیوڑہ: اسد منظور بٹ نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کو ملکی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر سینئر قانون دان اسد منظور بٹ نے نوجوان وکلاء وفد کے ہمراہ دورہ پنڈدادنخان کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا قانون کی حکمرانی اور بالادستی قائم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ کا پنڈدادنخان میں سینئر قانون دان حافظ مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے استقبال کیا، انکے ہمراہ ملک حیدر علی لنگاہ ایڈووکیٹ، راجہ زبیر ایڈووکیٹ، معروف سماجی رفاعی رہنما محمد سعید، نیر اعوان جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان موجود تھے۔
پرتپاک استقبال پر وفد نے اپنے میزبان سینئر قانون دان حافظ مشتاق احمد ایڈووکیٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔



