پی ٹی آئی صوابی جلسہ؛ جہلم سے ایم پی اے ، یوتھ ونگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی شرکت

جہلم: پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع جہلم کے رہنماؤں کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ صوابی جلسہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد اور تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع جہلم کے عہدیدران نے مشترکہ گفتگو میں کہا کہ ورکروں کو متحد رکھنا اور ساتھ لے کر چلنا یوتھ ونگ نے ہمیشہ ثابت کیا کہ ورکر ان کے ساتھ سیسہ سپلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالا گجراں، سٹی اور ضلع بھر سے ورکروں کی یوتھ ونگ کے ساتھ صوابی جلسے میں شرکت کی۔ سیمابیہ طاہر ستی اور اعلی عہدے دوران سے خصوصی بات چیت کی گئی۔ اعلی قیادت بھی مانتی ہے کہ یوتھ ونگ ضلع جہلم کا ایک مضبوط ونگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ وقاص، سیمابیہ طاہر ستی اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی کالا گجراں پیج کو لائک بھی کیا اور کہا کہ ہم جہلم میں یوتھ ونگ کی ہر ایکٹیویٹی کو دیکھ رہے ہیں۔ خصوصی طور پر جیل سے رہا ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی مہمان نوازی قابل قدر ہے جو ہم کبھی نہیں بھولیں گے جس طرح یوتھ والوں نے سات دن مہمان نوازی کی پوری قیادت جہلم یوتھ ونگ کی شکر گزار ہے۔

پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع جہلم کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اعلی قیادت، بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد، قیصر شجاع، عدنان کھوکھر، صدر اور سیکرٹری یوتھ ونگ کی طرف سے صوابی جلسے میں شرکت کرنے والے تمام کارکنوں کو بہترین سہولیات کھانا پینا فراہم کیا گیا۔ نوجوان جب بھی آواز دیں گے، دن ہو یا رات ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button