پیاز اور کیلے کی برآمد پر پابندی لگانے کے باوجود ضلع جہلم میں قیمتیں کم ہونے کی بجائے ڈبل ہو گئیں

جہلم: پنجاب حکومت کی جانب سے پیاز اور کیلے کی برآمد پر پابندی لگانے کے باوجود جہلم ضلع بھر میں قیمتیں کم ہونے کی بجائے ڈبل ہو گئیں۔

جہلم شہر میں چھوٹے کیلے 250 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ درمیانے کیلے 300 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب پیاز کی سرکاری قیمت 235روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ دکاندار 350 روپے فی کلوفروخت کررہے ہیں ، آج سے دو ہفتے قبل تک کیلا 120 سے 150 روپے تک فی درجن فروخت ہو رہا تھا لیکن رمضان شروع ہوتے ہی قیمتیں دوگنا کردی گئیں۔

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں یکم رمضان سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور دکانداروں نے پھلوں اور سبزیوں کی گراں فروشی کر کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کررکھا ہے۔

مضافاتی علاقوں کے صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی سرکاری قیمت 52روپے کلو مقررہے جبکہ دکانداروں نے 75سے 80روپے فی کلو فروخت کرنا شرو کررکھے ہیں۔

آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 50روپے کی بجائے 70روپے، پیاز درجہ اول235روپے کی بجائے 280سے 300 روپے ، پیاز درجہ دوم 230 کی بجائے250سے 260، ٹماٹر درجہ اول 140 روپے کی بجائے200روپے، ٹماٹر درجہ دوم135 کی بجائے 180روپے، لہسن چائنہ590روپے کی بجائے 650 روپے، ادرک تھائی لینڈ 510روپے کی بجائے 690، کھیرا فارمی 65روپے کی بجائے 90، میتھی25 کی بجائے50روپے تک فروخت ہوئی۔

بینگن120 کی بجائے 150، بند گوبھی 80 کی بجائے 120، پھول گوبھی 120 کی بجائے 150، شملہ مرچ225 کی بجائے 250، شلجم45روپے کی بجائے 70روپے، مٹر 90کی بجائے 120، سبز مرچ درجہ اول 260 کی بجائے 500، لیموں چائنہ155 کی بجائے 190، مونگرے 150کی بجائے180، مولی22 کی بجائے 40روپے، پالک فارمی26 روپے کی بجائے60روپے، گاجر 35 کی بجائے 60روپے فی کلو تک فروخت کی گئی۔

پھلوں میں سیب کالا کولو درجہ اول 320کی بجائے 400، کیلا درجہ اول درجن 185کی بجائے250، کیلا درجہ دو م درجن 180کی بجائے230، امرود درجہ اول 285کی بجائے350، انار قندھاری350کی بجائے 450، مسمی درجہ اول درجن 110 کی بجائے150، کینو درجہ اول درجن 130کی بجائے 250روپے، کینو درجہ دوم درجن125کی بجائے180، سٹرابری درجہ اول 400کی بجائے 600، سٹرابری درجہ دوم300 کی بجائے 350 روپے اور ایک کلو کھجور ایرانی420روپے کی بجائے 600روپے تک فروخت ہوئی۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت سرکاری قیمت 609 روپے مقرر ہے جبکہ دکاندار630 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کررہے ہیں جبکہ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت266روپے فی درجن مقرر ہے جبکہ دکاندار 270 روپے فی درجن میں فروخت کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button