غار سے بچائے گئے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل، اصل حقیقت کیا؟

ایک ویڈیو جس میں مبینہ طور پر ایک 188 سالہ شخص کو بنگلورو کے قریب ایک غار سے بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
کنسرنڈ سٹیزن نامی اکاؤنٹ کے ذریعے ایکس پر شیئر کی گئی فوٹیج نے تقریباً 29 ملین آراؤں کے ساتھ تیزی سے توجہ حاصل کر لی ہے۔
اگرچہ ویڈیو 188 سالہ شخص کے عنوان سے ہے تاہم یہ شخص اصل میں 110 سالہ سیارام بابا ہیں جو بھارت میں مشہور ہندو سنت ہیں۔
متعدد رپورٹس نے اس کی تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں موجود شخص کی عمر 110 سال ہے اور وہ مدھیہ پردیش کا ایک ہندو سنت سیارام بابا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



