ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی نئی مشکل میں، پاسپورٹ منسوخ اور مقدمات کا سامنا

وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں بیرون ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ پاسپورٹ قوانین مزید سخت بنانے کے لیے سیکریٹری داخلہ خرم آغا کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالے جائیں گے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستان پاکستانی بین الاقوامی سطح پر ملک کی شرمساری کا باعث بن رہے ہیں، جس کے باعث ایسے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button