8 سے 15 جولائی تک موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے 8 سے 15 جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 15 جولائی کے دوران جہلم، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور گردونواح میں بارش ہوگی جبکہ 10 سے 16 جولائی کے دوران آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں مظفرآباد، وادی نیلم، باغ، حویلی، میرپور، کوٹلی اور گردونواح میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 اور 9 جولائی کو سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ 10 سے 15 جولائی کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بادل برسیں گے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے 11 سے 15 جولائی کے دوران گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اس دوران سیاحوں کو حفاظتی تدابیر کے تحت آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ سفر کے دوران احتیاط کریں، اور ندی نالوں کے قریب جانیں سے احتیاط کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button