جہلم میں نماز جنازہ پڑھنے آئے شہریوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

جہلم میں نماز جنازہ کے موقع پر شہد کی مکھیوں کا شہریوں پر حملہ، مکھیوں کے کاٹنے سے متعدد افراد متاثر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہلم کے نواحی علاقے کالا گجراں میں اس وقت پیش آیا جب نماز جنازہ کے لیے جمع ہونے والے افراد پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد مکھیوں کے کاٹنے سے متاثر ہوئے۔
@jhelumupdates جہلم میں نماز جنازہ پڑھنے آئے شہریوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
عینی شاہدین کے مطابق جنازہ گاہ کے قریب موجود شہد کی مکھیوں کے چھتے پر کسی نامعلوم شخص نے پتھر پھینکا، جس کے نتیجے میں مکھیاں بپھر گئیں اور قابو سے باہر ہو کر وہاں موجود لوگوں پر حملہ آور ہوگئیں۔
مکھیوں کے اچانک حملے سے جنازہ پڑھنے آئے متعدد افراد بدحواسی کے عالم میں نماز جنازہ پڑھے بغیر جان بچانے کی کوشش میں اِدھر اُدھر بھاگ گئے۔ حملے کے باعث کئی افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور کچھ کو طبی امداد بھی دی گئی۔
واقعہ گزشتہ روز کالا گجراں میں پیش آیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے جنازہ گاہوں اور دیگر عوامی مقامات پر شہد کی مکھیوں کے چھتوں کی بروقت نشاندہی اور انہیں محفوظ طریقے سے ہٹانا ضروری ہے تاکہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔



