جہلم سمیت ملک بھر میں آج سے 29 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری

جہلم: طاقتور مون سون سسٹم گزشتہ روز سے جہلم سمیت ملک بھر میں داخل جس کے سبب آج سے 29 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر انتظامیہ نے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے ۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے آج سے پنجاب میں بھی مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلا ع جبکہ پنجاب کے ڈیرا غازی خان، ملتان اور بہاول پور ڈویژن میں سیلاب کا خطرہ بھی بتایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالا، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button