سوہاوہ میں چچا زاد بھائی نے فائرنگ کر کے پولیس انسپکٹر راجہ ظہور کو قتل کردیا

سوہاوہ میں پولیس انسپکٹر راجہ ظہور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں تھانہ ڈومیلی کے علاقے دیرہ میں پیش آیا، جہاں پولیس انسپکٹر راجہ ظہور کو ان کے چچا زاد بھائی نے دیرینہ رنجش کے باعث فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
@jhelumupdates جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں چچا زاد بھائی نے پولیس انسپکٹر راجہ ظہور کو (ق۔ت۔ل) کردیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #jhelum #domeli #sohawa #foryoupagе #viralvideos #newsupdate #tiktoknews #latestupdates #jhelumpolice #punjabpolice ♬ original sound – Jhelum Updates
مقتول راجہ ظہور تھانہ منگلا میں انویسٹی گیشن افسر کے طور پر تعینات تھے۔ واقعے کے فوری بعد ڈومیلی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ کرائم سین یونٹ موقع سے شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



