دینہ میں حساس ادارے کا اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

دینہ پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کا اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ماڈل تھانہ دینہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم راجہ عمر فاروق ولد راجہ عاشق حسین سکنہ مالدیو عرصہ دراز سے شہریوں کو ڈرا دھمکا کر ان سے بھاری رقم وصول کرتا رہا۔ اطلاع ملنے پر ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے بروقت کارروائی سے سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اس کے دیگر جرائم اور سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔



