منگلا پولیس نے منشیات فروش کو دھر لیا، منشیات برآمد

دینہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو بھاری مقدار میں ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 60 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے زہر قاتل ہیں، ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button